اسلام آباد : پی ایف یو جے کے رہنما اور سیکریٹری فنانس لالہ اسد پٹھان کا کہنا ہے کہ ارشدشریف لاوارث نہیں تھا،پولیس کی مدعیت میں کیسے مقدمہ درج کرالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے رہنما اور سیکریٹری فنانس لالہ اسدپٹھان نے ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا حکومت نے اپنی مرضی سےایف آئی آرکاٹ دی دکھ ہوا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام “ سوال یہ ہے”میں حکومت کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کیس کی ایف آئی آر درج کرنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رہنما لالہ اسد پٹھان کا دو ٹوک موقف ۔✍️🤔🇵🇰 pic.twitter.com/LImcGDba82
— Saeed Jahan Alias Lala Asad (@LalaAsadPathan) December 6, 2022
لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ طارق وصی واقعے سے 15دن پہلےلندن چلے گئے تھے انہیں نامزد کر دیا گیا، پولیس مدعیت میں بغیر سوچے ایف آئی آردرج کرلی گئی۔
پی ایف یو جے کے رہنما نے کہا کہ ارشدشریف لاوارث نہیں تھا،پولیس کی مدعیت میں کیسے مقدمہ درج کرالیا گیا، ارشدشریف کی فیملی ، دوست موجود ہیں،صحافی برادری موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی مدعیت میں مقدمے کا مطلب ہے چورکی داڑھی میں تنکاہے، ایسالگ رہا ہے حکومت خوفزدہ ہے اسی لیے جلد بازی میں قدم اٹھا رہی ہے۔