ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش: ورکرزپوچھ رہے ہیں ہمیں اگلے مہینے کی تنخواہ ملے گی یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسد پٹھان کا کہنا ہے کہ ان کو احساس ہی نہیں کہ چینل کی بندش سے4ہزار لوگوں کے مستقبل کا کیا ہوگا، ورکرزپوچھ رہےہیں ہمیں اگلے مہینے کی تنخواہ ملےگی یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق پی ایف یوجے کے رہنما لالہ اسدپٹھان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ جب اقتدار میں آتی ہے ان کی کوشش ہوتی ہے میڈیا پر قدغن لگائی جائے اور میڈیا کو پی ٹی وی ٹو بنایا جائے۔

لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے مقبول چینل اےآروائی نیوز کو انہوں نے بندکردیا، ان کو احساس ہی نہیں کہ چینل کی بندش سے4ہزار لوگوں کے مستقبل کا کیاہوگا۔

رہنما پی ایف یوجے نے کہا کہ ورکرزپوچھ رہےہیں ہمیں اگلے مہینے کی تنخواہ ملےگی یا نہیں، صحافی چینل کی بندش اور ہراساں کرنے کے خلاف متحد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو سچ بولنے کی کوشش کرے گا اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوگا، ہم کسی بھی صورت میں میڈیا کو پابند سلاسل کرنے کے حق میں نہیں۔

لالہ اسد پٹھان نے مزید کہا کہ ان کا میں چینل پر کچھ بھی کہتا ہوں یہ میری ذاتی رائے ہوگی، بندے نے کچھ کہا تو اس کی سزا چینل کو کیوں دی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں