اشتہار

’صحافیوں کیخلاف جرائم کا عالمی دن ارشد شریف شہید کے نام‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایف یوجے نے صحافیوں کیخلاف جرائم کا عالمی دن ارشد شریف شہید کے نام کر دیا۔

پی ایف یوجے کا کہنا ہے کہ 2نومبر کو صحافیوں کےخلاف جرائم کا عالمی دن منایا جاتا ہے ارشد شریف کےسانحہ کیخلاف پاکستان بھر کےپریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائےجائیں گے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رپورٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر کوریج کریں گے تمام ٹی وی چینلز کے اینکر حضرات سیاہ پٹیاں باندھ کر پروگرام کریں گے مہمان حضرات سیاہ پٹیاں باندھ کر پروگرام میں شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

پی ایف یوجے کے مطابق 2006 سے 2020 پاکستان میں 80 صحافیوں کا قتل ہوا حال ہی میں صحافی ارشدشریف کو کینیا میں قتل کردیاگیا کینیا حکومت سےارشد شریف کیس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیاجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں