تازہ ترین

ہیڈ آف اے آر وائی نیوز عماد یوسف کا معاملہ صحافیوں کی کمیٹی میں لایا جائے ، صدر پی ایف یو جے

اسلام آباد : صدرپی ایف یوجے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ ہیڈ آف نیوز اے آر وائی عماد یوسف کا معاملہ صحافیوں کی کمیٹی میں لایا جائے،آج ایک صحافی کو سزاملی توکل کوئی صحافی محفوظ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صحافتی تاریخ میں پہلی بارکسی خبر کی بنیاد پر فرد جرم لگائی جارہی تھی، یہ ایسی فردجرم ہے جس میں سزائےموت اورقیدہوسکتی تھی.

افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ابھی ارشد شریف شہید کےدکھ سے نہیں نکلےکہ ایسے مقدمے کا سامنا ہے، یہ فردجرم عماد یوسف پر نہیں بلکہ میڈیا کےگلے آئے گا، یہ چوری ،ڈکیتی کاکیس نہیں ہے، پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے.

صدر پی ایف یوجے نے کہا کہ میں وفاقی وزیراطلاعات کے پاس بھی معاملہ لیکر گیا تھا لیکن محسوس ہوتا ہے وفاق کی ایما پر اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگی ہیں، ایسی صورتحال کل کسی اینکر یا ایڈیٹرکے ساتھ بھی پیش آسکتی ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا اس کیس میں عماد یوسف قصوروار بنتا ہے ؟ عدلیہ اسلام آبادپولیس کو ہدایت دے کر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

افضل بٹ نے کہا کہ ایسے کتنے کیسز کی مثال موجود ہے کہ چالان نہیں پیش کیاجاتا ہے، اسلام آبادپولیس چاہتی ہے کسی طرح عماد یوسف پر فردجرم عائد ہوجائے، عدالت سے ہم نے پھر گزارش کی کہ انصاف کیاجائے۔

صدر پی ایف یوجے نے عدالت سے گزارش کی ہے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں نیوز کے سسٹم کو سمجھاجائے، اس کے بعدعماد یوسف کے بارے میں فیصلہ دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -