اسلام آباد : صدرپی ایف یوجےافضل بٹ نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا اے آروائی نیوز کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اےآروائی نیوزپرپابندی بہت افسوسناک عمل ہے۔
افضل بٹ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نے 4 مرتبہ اے آر وائی کو غیرقانونی طریقے سے بند کیا، پہلےچینل بندکردیاجاتاہےپھرنوٹس جاری کیاجاتاہے۔
صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ ہمیشہ احترام کرتے ہوئے قانون کا سامنا کیا ہے، اےآروائی نیوز کو صفائی کا موقع بھی نہیں دیاجاتا، وفاقی حکومت مدعی اورمنصف خود ہی بن جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا کہ اے آر وائی نیوز نے ڈیلے پالیسی کاخیال نہیں رکھا، ڈیلے پالیسی پرعمل کرنے سے بھی ان کو ناراضگی ہورہی ہے۔
افضل بٹ نے مزید کہا کہ اے آروائی نیوز کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع دینا چاہیے۔
گذشتہ روز شہبازحکومت اور پیمرا نے اے آر وائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات 3 روز کیلئے بند کردیں تھیں۔
پی ٹی آئی کا گوجرانوالہ میں جلسہ دکھانے پر شہبازحکومت اور پیمرا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے چینلز کی نشریات رکوائیں۔
بعد ازاں پی ایف یوجے نے نشریات کی بندش کا فیصلہ چیلنج کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت میڈیا دشمن پالیسی کارویہ ترک کرے۔
صحافی رہنمالالہ اسدپٹھان کا کہنا تھا کہ پیمراکی انتقامی کارروائیاں عروج پرپہنچ گئیں۔میڈیاورکرزکامعاشی قتل برداشت نہیں کرینگے