جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پی ایف یو جے کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ارشد شریف قتل کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ایف یو جے نے چیف جسٹس آف پاکستان عطا عمر بندیال سے ارشد شریف قتل کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

تفصلات کے مطابق پی ایف یوجے نے چیف جسٹس پاکستان کو ارشد شریف قتل کیس میں تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا۔

خط میں پی ایف یو جے نے چیف جسٹس پاکستان سے معاملے پر از خود نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی درخواست کردی ہے۔

پی ایف یو جے کا خط میں کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں، پوری قوم اس قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے۔

خط میں سوال کیا گیا کہ ہمیں مزید کتنے صحافی ساتھیوں کو کھونا پڑے گا؟ شہید صحافی ارشد شریف کی فیملی ،صحافی برداری کو عدالت پر اعتماد ہے۔

پی ایف یو جے نے معاملے پر صاف اور شفاف تحقیقات کی استدعا کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ صحافی برادری،ارشد شریف کی فیملی کوانصاف فراہم کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں