جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

طالبہ سے مبینہ زیادتی؛ صحافیوں سمیت 20 سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر صحافیوں سمیت 20 سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ان ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کیا ہے۔ پنجاب کالج کیمپس10کی پرنسپل سعدیہ جاویدکی شکایت پرمقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ متن کے مطابق انکوائری میں متاثرہ لڑکی اور فیملی کا کوئی پتہ نہیں چلا اور سوشل میڈیا پر کالج کو بدنام کرنے کیلئےجھوٹی مہم چلائی گئی، جھوٹی مہم کے باعث طلبہ میں اشتعال پیدا ہوا جب کہ گارڈ سے تفتیش اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔

سوشل میڈیا پر کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی کی پوسٹ شیئر کرنے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج

- Advertisement -

اس سے قبل کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر حاصل پور میں شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سب انسپکٹرسردارمحمد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں زبیرکیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ ملزم زبیر نے سوشل میڈیا پر طالبہ اور اس کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور پوسٹ سے طلبا کو اداروں کیخلاف سازش کےتحت بھڑکایا۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر طالبہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر ایف آئی اے نے 36 افراداورسوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی تھی اور پروپیگنڈے میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور افراد کے خلاف چھان بین شروع کردی تھی۔

خیال رہے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے سے متعلق ڈس انفارمیشن پھیلانے پر 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا، ایف آئی اے نے نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے کی گئی شکایت پر کارروائی شروع کی۔

تحقیقاتی ٹیم سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے، امن و امان کی صورتحال میں خرابی پیدا کرنے کا سبب بننے والوں کی شناخت کرے گی اور جرم میں ملوث عناصر کی شناخت کرکے انھیں قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں