منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

لاہور : نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی : طلبا نے چیئرنگ کراس پر دھرنا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نجی کالج میں طالبہ سےمبینہ زیادتی کیخلاف طلبا نے چیئرنگ کراس پر دھرنا دے دیا ، طلبا کا کہنا ہے طالبہ سے زیادتی کے تمام ثبوت مٹا دیے گئے ہیں ، سی سی ٹی وی غائب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب نجی کالج میں طالبہ سےمبینہ زیادتی پر مختلف شہروں میں طلبا احتجاج کررہے ہیں ، لاہور میں چیئرنگ کراس پر طلبا نے دھرنا دے رکھا ہے۔

ملتان کے رشید آباد اور بوسن روڈ پر بھی مبینہ زیادتی کے خلاف طلبا احتجاج کررہے ہیں جبکہ اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر طلبا نے احتجاج کرکے روڈ بند کردیا.

- Advertisement -

احتجاجی طلبہ نے بینرز بھی اٹھارکھے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے، طلبا کا کہنا ہے طالبہ سے زیادتی کے تمام ثبوت مٹا دیے گئے ہیں ، سی سی ٹی وی غائب ہے۔

یاد رہے طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس اور گارڈز سے تصادم میں متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے۔

تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کردی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ہے ، تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

گذشتہ روز لاہور کے بڑے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا تھا ، طلبا نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس ٹوٹ پڑی، جس کے بعد گلبرگ اور مسلم ٹاؤن میدان جنگ بنے رہے۔

پولیس نے ڈنڈے برسائے تو طلبا نے ہالی روڈ اور مین کیمپس کے شیشے اور دروازے توڑڈالے، لیب اور کلاس رومز کو بھی نقصان پہنچایا، جس پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندراحتجاج کے دوران پہنچے اور کہا کالج انتظامیہ واقعہ کو چھپا رہی ہے، ثبوت ڈیلیٹ کیے گئے، جس کی تحقیقات جاری ہے، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کے والد سے رابطہ ہوگیا جبکہ کالج کیمپس کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔

پولیس نے کالج بیسمنٹ کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی اور تمام فوٹیجزچیک کی جا رہی ہیں تاہم طلبا نے حکومت کوالٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ گرفتارساتھیوں کوفوری رہا کیا جائے، زیادتی کے ذمہ دار اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ورنہ پورا لاہور بند کر دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں