جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ادویہ ساز کمپنیوں کی ازسر نو جانچ کی جائے گی، ٹیمیں تشکیل دیدیں، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر کی ادویہ ساز کمپنیوں کی ازسر نو جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانچ پڑتال کے دوران ان کی پیداواری معیار و سیفٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، ڈریپ کے ڈرگ انسپکٹرز دوا ساز کمپنیوں کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ انسپکشن سسٹم کی لانچنگ سے قبل ڈرگ انسپکٹرز کی تربیت کی گئی ہے، انسپکشن کیلئے ڈرگ انسپکٹرز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ڈرگ انسپکٹرز دوا ساز کمپنیوں کا معائنہ کرکے 15یوم میں رپورٹ دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈریپ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنارہا ہے، ڈریپ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی عائد کرچکا۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر ظفر مرزا کا سرکاری اسپتالوں کی صورتحال پرعدم اطمینان کا اظہار

یاد رہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے وفاقی اور سرکاری اسپتالوں کی صورت حال پرعدم اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی ،او پی ڈی میں سینئر ڈاکٹرز غیر حاضر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر سینئر ڈاکٹرز ڈیوٹی اوقات کار پورے کیے بغیر چلے جاتے ہیں، سینئر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر دیگرعملہ بھی ڈیوٹی مکمل نہیں کرتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں