لاہور: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور 34 ہزار سے زائد کاروبار سیل کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 28 شہروں میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں کیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 14 اتائیوں کی دکانیں سیل کردی گئی۔
ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں میں 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع رحیم یار خان میں 4 اتائیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، صوبے بھر میں کی جانے والی کارروائیوں میں 34 ہزار 345 اتائیوں کے کاروبار سیل کیے ہیں۔