تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بلدیوکمار کیس، اسپیکر کے پی اسمبلی اور صوبائی حکومت کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

پشاور: بلدیوکمار کیس  میں پشاور ہائیکورٹ نے اسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصراور صوبائی حکومت کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ6 مارچ کو تسلی بخش جواب نہیں دیا تو سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دیدینگے۔

تفصیلات کے پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخواہ کے رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار کے حلف اٹھانے سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ سنادیا، جس میں اسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصراور صوبائی حکومت کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ  6 مارچ کو تسلی بخش جواب نہیں دیا تو سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دیدینگے۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بلدیو کمار سے حلف کیوں نہیں لیا گیا، بتایا جائے عدالتی حکم پر عمل کیو ں نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ کےپی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کل شیڈول ہے۔

اس سے قبل جسٹس اکرام اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہم نے اسپیکر کو حلف لینے کا حکم دیا تھا، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا نہیں کہا، اگراسپیکر حلف نہیں لیتے تو سینیٹ الیکشن پراسٹے آرڈر جاری کردیں گے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ اسمبلی میں ہنگامہ ہوتا ہے تو اسپیکر اسے کنٹرول کریں۔ عدالت نے بلدیو کمار کے حلف سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل سے بھی جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب اسپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پشاورہائی کورٹ کا تحریری حکم تاحال نہیں ملا، ہائی کورٹ کے پہلے حکم پر3  باربلدیو کمارکا پروڈکشن آرڈر جاری کیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہائی کورٹ آرڈر میں یہ نہیں تھا کورم ٹوٹنے کے بعد بھی حلف لیا جائے، خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس دوبارہ بلانا میرے اختیار میں نہیں ہے، صوبائی حکومت اجلاس کے لیے گورنر کو درخواست بھیجے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی بلدیو کمار کو اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پراسمبلی لایا گیا جہاں انہیں حلف لینا تھا۔

بلدیو کمار کی اسمبلی آمد پر اپوزیشن اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی جس کے باعث بدنظمی پیدا ہونے پر سردار بلدیو کمار سے حلف نہ لیا جا سکا۔


سورن سنگھ کے قتل کے جرم میں پی ٹی آئی کا ضلعی کونسلر گرفتار


یاد رہے کہ 22 اپریل 2016 کو پاکستان تحریک انصاف کی اقلیتی نشست پرمنتخب رکن اسمبلی سورن سنگھ کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں موٹرسائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -