تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حکومتی اقدام، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بلڈوز

منیلا: فلپائن کی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی جانے والی 67 کروڑ مالیت کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر بلڈوزر پھیر کر انہیں تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فلپائنی صدر کے حکم پر حکومت نے اسمگلنگ کے خلاف زوروں شوروں سے مہم شروع کررکھی ہے، اس ضمن میں غیر قانونی طریقوں سے مختلف شہروں میں آنے والے مال کو تلف کیا جارہا ہے۔

ایک روز قبل مہم نے اُس وقت عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی کہ جب مقامی حکام نے 67 کروڑ 62 لاکھ روپے مالیت کی درجنوں لگژری گاڑیوں پر بلڈوزر پھیر کر انہیں تباہ کیا۔

اس ضمن میں ایک تقریب میں انعقاد کیا گیا جس میں فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’غیر قانونی طریقوں سے منگوائی جانے والی گاڑیوں کو تباہ کر کے دنیا کو پیغام دیا گیا ہے کہ فلپائن سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب تک 800 سے زائد لگژری گاڑیاں حکومت قبضے میں لے چکی ہے، کرپشن اور اسمگلنگ کے خلاف مہم اُس وقت تک جاری رہے گی جبکہ تک شہری غیر قانونی طریقوں سے چیزیں منگوانا نہیں چھوڑیں گے۔

قبل ازیں مہم کے پہلے حصے میں فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں حکام نے دنیا کی مہنگی ترین کروڑوں مالیت کی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تباہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ فلپائنی صدر نے 6 برس قبل عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد انہوں نے سب سے پہلے ملک سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس کے تحت سینکڑوں افراد کو بغیر کسی مقدمے کے سزائے موت دی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -