جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

مچھروں کے ’زندہ‘ یا ’مردہ‘ شکار پر انعام دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

فلپان میں مچھروں کے ’زندہ‘ یا ’مردہ‘ شکار پر انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے ایک قصبے میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لیے مچھروں کے شکار پر نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برانگے ایڈیشن ہلز کے چیف کارلیٹو سرنال نے بتایا کہ ہر 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (تقریباً 2 امریکی سینٹ) انعام دیا جائے گا۔

اس انوکھے اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے بے حد ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق انعام کا اعلان کم از کم ایک ماہ تک برقرار رہے گا اور انعام مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے لاروا دونوں پر دیا جائے گا اور زندہ مچھروں کو الٹرا وائٹ لائٹ کے ذریعے مارا جائے گا۔

حکام کا بتانا ہے کہ اب تک 21 افراد 700 مچھر اور لاروا لا کر انعام حاصل کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلپائن کے اس انوکھے اقدام پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک پر والا مچھر قابل قبول ہوگا یا مسترد کردیا جائے گا، دوسرے صارف نے لکھا کہ اب مچھروں کا کاروبار بھی شروع ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں