فلپائن میں پیاز کی قیمت نے ہوش اڑا دیے۔ ایک کلو پیاز کی قیمت 6 کلو چکن یا دو کلو مٹن سے بھی زیادہ وہ گئی۔
فلپائن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب پیاز کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔ فی کلو پیاز 800 پیسو (فلپائنی کرنسی) ہو گئی ہے جو کہ پاکستانی 3700 روپے سے زائد ہے۔
مارکیٹ میں ایک کلو پیاز کی قیمت میں 6 کلو چکن کا گوشت یا 2 کلو سے زائد مٹن کا گوشت خریدا جا سکتا ہے۔
- Advertisement -
ہوشربا اضافے کے بعد پیاز عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے حتیٰ کے ہوٹلوں اور بڑے بڑے ریسٹورنٹس پیاز سے تیار ہونے والے پکوان بھی تیار نہیں کر پارہے۔
بازاروں سے پیاز قریباً غائب ہے اور خریدار کسانوں سے ان کے من مانے داموں پر پیاز خرید رہے ہیں۔