منیلا : فلپائن میں خطرناک طوفان ‘رائے’ نے تباہی مچادی، طوفان کے باعث 375 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا جب کہ 56 لاپتہ ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں طوفان رائے کیساتھ ہوا نے 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنا شروع ہوئیں تو چیزیں زمین سے اکھڑنا شروع ہوگئی اور ہر طرف تباہی و بربادی پھیلنے لگی۔
طوفان ملک کے جنوب مشرقی آئی لینڈ سے ٹکرایا جس کی تباہ کاریوں سے بچنے کےلیے چار لاکھ افراد ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تاکہ اپنی زندگیاں محفوظ رکھ سکے۔
طوفان کی زد میں آکر 375 افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب کہ 56 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ریسکیو اداراوں اور حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا اندازاہ لگانا تاحال مشکل ہے کیوں کہ متاثرہ علاقوں سے رابطہ بلکل منقطع ہوچکا ہے۔
ریسکیو اداروں کو خدشہ ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید جانوں ضائع ہوسکتی ہیں۔
فلپائن ریڈ کراس کے اہلکار رچرڈ گورڈن نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ بہت سے علاقوں بجلی ہے نہ ہی پانی حتیٰ کہ رابطے کا بھی کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے، کچھ علاقوں میں تو جنگ عظیم دوّم کے دوران علاقوں پر ہونے والی بمباری سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔