تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چارجنگ کے دوران موبائل استعمال کرنے کا خوفناک نتیجہ

بنکاک : تھائی لینڈ میں موبائل پر گیم کھیلنے کا عادی نوجوان چارچنگ کے دوران موبائل پر گیم کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ لگنے کا واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جہاں ڈیلیوری کمپنی میں کام کرنے والا نوجوان اپنی عادت کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل پر کسی نشئی کی طرح گیم کھیلنے کا عادی نوجوان اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ملا ہے جو موبائل کو چارجنگ پر لگاکر گیم کھیل رہا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا۔

32 سالہ شخص دو روز تک کام پر نہیں پہنچا تو اس کے دوستوں نے گھر خبرلینا چاہی لیکن جب گھر پہنچے تو تنّاکورن اپنے بستر پر پڑا ہوا تھا اور بارہا اٹھانے پر بھی نہیں اٹھا۔

دوستوں نے بتایا کہ اس کا موبائل فون کے ہاتھ میں تھا اور چارجنگ پر لگا ہوا تھا، پولیس کا خیال ہے کہ مذکورہ شخص دو روز قبل ہی مرگیا تھا۔

پولیس کا خیال ہے کہ 32 سالہ شخص کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوا ہے کیونکہ اس کے ہاتھ جلے ہوئے تھے اور سوجھ بھی رہے تھے، موبائل فون کے ہاتھ میں تھا اور چارجر سوئچ میں لگا ہوا تھا۔

متاثرہ شخص کے دوستوں نے بتایا کہ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور ناہی وہ کسی پریشانی میں مبتلا تھا لیکن اپنا زیادہ تر وقت موبائل پر گیم کھیل کر گزارتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہمارا دوست دو دنوں سے کام پر نہیں پہنچا تو ہمیں تشویش ہوئی کہ کسی مشکل میں نہ پھنس گیا ہو اور جب گھر آکر دیکھا اسے مردہ پایا۔/

پولیس نے مزید تحقیق کےلیے مذکورہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوا دی ہے۔

Comments

- Advertisement -