وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی پارلیمینٹیز کے سربراہ آصف علی زرداری اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سیاسی بحران سے جلد از جلد نمٹنے کے لیے ملک کی حکمران پی ڈی ایم سیاسی پارٹی سرگرم ہے، اس معاملے کے لیے ایک دوسرے سے رابطے جاری ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- Advertisement -
گفتگو میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے اور اعتماد کے ووٹ پر مشاورت کی گئی اس کے علاوہ پنجاب کے سیاسی بحران کے حل کےلئےآئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا۔