The news is by your side.

کراچی سے چھینے گئے فون افغانستان اسمگل کرنے کا انکشاف

کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز کو افغانستان اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

شہر سے چھینے گئے موبائل فون مختلف گروپ خرید لیتے ہیں اور پھر انہیں افغانستان اسمگل کر دیتے ہیں۔ ویسٹ انویسٹی گیشن نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی عارف راؤ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چھینے گئے موبائل ایک ملزم کو فروخت کرتا ہے، ملزم چھینے گئے موبائل فون افغانستان اسمگل کرتا ہے۔

گزشتہ سال کراچی سے چھینے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز کی بین الاقوامی مارکیٹیوں میں آن لائن خرید و فروخت کا انکشاف ہوا تھا۔

اس حوالے سے ماڈل تھانہ فیروزآباد نے انتہائی مطلوب 3 رکنی بین الصوبائی گرہ گرفتار کیا تھا۔ ملزمان سے 35 قیمتی فون اور 3 پستول برآمد ہوئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں