ابوظبی : اماراتی ریاست ام القیوان میں بنگلے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا تاہم گھر کے مکین بچنے میں کامیاب ہوگئے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا تاہم افسوسناک واقعے میں گھر میں موجود 170 افراد خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر فائیٹر اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر اہل خانہ کی جان بچائی۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا تھا کہ اتنے افراد کو زندہ بچانا اور اس قدر خوفناک آگ پر قابو پانا آسان نہیں تھا کیونکہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کیوجہ سے ریسکیو عملے کو شدید مشکلات درپیش تھی۔
ابوظبی، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، 2 کم سن بھائی جاں بحق
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل تحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے علاقے مرینا میں شاپنگ مال کے قریب کھڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین اور ڈیڑھ سالہ کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔
ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا گیا، حادثے میں دو کم سن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔