جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کا الزام ، پی آئی اے کے12ملازمین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی آئی اے کے بارہ ملازمین کو بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر تعینات بارہ ملازمین کو انٹی نارکوٹیکس فورس نے گرفتار کرلیا جو کہ پی آئی اے کے بیرون ملک جانے والے جہازوں میں ہیروئن پہنچایا کرتے تھے ۔


 مزید پڑھیں :  ہیروئن اسمگل کیس میں پی آئی اے کے 12 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا


چند ہفتے قبل ان ملازمین نے لاہور سے دبئی جانے والے جہاز کے ٹوائلٹ میں چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن بھی چھپائی تھی۔

- Advertisement -

پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے حالیہ واقعات کے بعد درجنوں ملازمین کے ائیرپورٹ سے تبادلے کیے گئے اور کچھ کو تحقیقاتی اداروں کے حوالے کیا گیا ہے۔


 مزید پڑھیں :  پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو ہیروئن برآمد


اس سے قبل بھی پی آئی اے طیارے میں ہیروین اسمگلنگ اسکینڈل میں 12ملازمین کو حراست میں لیا جاچکا ہے، لاہور سے بیرون ملک جانیوالی پر واز سے اے این ایف نے عاطف فیروز نامی شخص کو پی آئی اے کی پرواز 203سے گر فتار کر کے طیارے کے ٹوائلٹ سے 6کلو ہیروین چند دن پہلے پکڑی جسکے بعد پی آئی اے سمیت ائیر پورٹ کے عملے کے ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے پانچ اہلکاروں موبائل اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں برطرف کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں