جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا بغیر بتائے ڈیوٹی سے غائب فضائی میزبانوں کیخلاف ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز پر ڈیوٹی سے بغیر بتائے غیر حاضری پر فضائی میزبانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ ارکان کو شوکاز نوٹس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ریلیف فلائٹ سے فضائی میزبانوں کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آبادسے مانچسٹرپرواز پر ڈیوٹی سےغائب فضائی میزبانوں کیخلاف ایکشن لیا۔

پی آئی اے نے بغیربتائےڈیوٹی سےغائب فضائی عملے کے 5ارکان کو شوکازنوٹس جاری کردیا ، پی آئی اےکےجی ایم فلائٹ سروس عامربشیر نے شوکازنوٹس جاری کئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 12 اپریل کواسلام آبادسےمانچسٹرجانیوالی پرواز سے عملےکے5ارکان غائب تھے ، پی کے 701 پر بیماری کا بہانہ کرنے والے اسٹیورڈ قسم خان، فلائٹ پرسرشہباز مریم، سینئر پرسر فرحت شاہ، سینئر پرسر فرحت شاہ اور سینئر پرسربلال مختیار کو شو کاز جاری کئے گئے۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لندن میں محصور پاکستانیوں کے لئے خصوصی پرواز چلائی گئی جس پر ڈیوٹی کرنے سے منع کیا گیا جواب دیں، خاتون سمیت چاروں فضائی میزبانوں کا تعلق کراچی بیس سے ہے۔

خیال رہے پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فضائی آپریشن جاری ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں