جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی آئی اے : منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں ملوث کیبن کریوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کیبن کریو کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، جی ایم فلائٹ سروس نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور ممنوعہ سامان لے جانے والوں میں ملوث کیبن کریو کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامیہ نے مستقبل میں کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی زائد وزن والے کیبن کریو کی بھی شامت آگئی، زائد وزن والے کیبن کریو کو فوری طور پرگرؤانڈ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، جی ایم فلائٹ سروسز کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

- Advertisement -

جاری کردہ ہدایت نامہ اے آروائی نیوز کو موصول ہوگیا، مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے تمام کیبن کریو کی انفرادی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اس حوالے سے جاری ہدایت نامے میں جی ایم فلائٹ سروس کا کہنا ہے کہ غیر حاضر رہنے والے، کام میں سستی برتنے اور دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی چھالیہ پان اور گٹکا کھانے والوں کیخلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ائیرلائن کی جانب سے جاری کردہ ای میلز کو سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

یدایت نامے کے مطابق ڈیوٹی سے قبل کچھ دیر قبل بیماری کی رخصت لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، علی الصباح کی ڈیوٹی سے انکار کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

حکم نامہ میں منی لانڈرنگ، سگریٹ اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت کارروائی بھی احکامات میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں