تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ایئربس 320 میں حادثے سے پہلے ہی فنی خرابی کا انکشاف

کراچی: پی آئی اے کے طیارے ایئر بس 320 میں حادثے سے قبل ہی فنی خرابی انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کےقریب جناح گارڈن میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی آرہی تھی، طیارہ حادثے سے قبل اس میں فنی خرابی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ایئر بس میں پہلے سے ہی فنی خرابی تھی، انجینئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو خطوط لکھے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق انجینئر ڈٰپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد بار پرزے منگوانے کی درخواستیں دی گئی تھیں، لاہور سے ٹیک آف سے پہلے بھی اسی طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی تھی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچ کر طیارے کا لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کی تحقیقات ہورہی ہیں، کسی طیارے کا لینڈنگ گیئر نہ کھلے تو اس کا انجن خرابی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، طیارے کا لینڈنگ گیئر نہ کھلنا اور دونوں انجن خراب ہونا سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر طیارہ گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی اور پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے، طیارہ گرنے کے مقام پر گھروں کو نقصان پہنچا اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ خالی مقام پر گرا ہے، طیارہ ایئربس320 میں 100سے زائد مسافر موجود تھے ، کپتان نے کنٹرول ٹاورکوطیارےکےلینڈنگ گیئرمیں خرابی کی اطلاع دی اور کپتان کو گائیڈ لائن دینے کےدوران طیارہ ریڈار سے غائب ہوا۔

ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں