بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

پی آئی اے ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا معاملہ، جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی آئی اے ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنے کے معاملے پر نوکری سے برطرف سینئرفلائٹ سٹیورٹ عدنان  کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار وفاقی خاتون ٹیکس محتسب اور پی آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس نے ہراساں کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا ہے جب کہ وفاقی محتسب نے درخواست گزار کو نوکری سے برطرف اور 5 لاکھ جرمانےکی سزا دی ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار کے مطابق قانون میں وفاقی خاتون محتسب براہ راست  سزا سنانے کی استحقاق نہیں رکھتیں، وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف کے  صدر کو اپیل کی جسے سنے بغیر مسترد کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی حکم نامہ کالعدم قرار دے کر  نوکری پر بحال کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں