The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کی فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلی

کراچی : پی آئی اے کی فضائی میزبان زارا سلیم کے سامان سے 380گرام سونا برآمد ہوا ، جس پر اے ایس ایف نے خاتون کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلی ، زارا سلیم کے سامان سے 380گرام سونا برآمد ہوا، وہ پرواز پی کے 791 پر اسلام آباد سے برمنگھم جارہی تھی۔

اے ایس ایف نے خاتون کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا ، کسٹمز حکام نے فضائی میزبان کو سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جعلی تعلیمی اسناد پر نوکری حاصل کرنے والے اور ایئر لائن قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں : جعلی اسناد، غیر قانونی چھٹیوں پر متعدد فضائی میزبان نوکری سے فارغ

انتظامیہ جعلی تعلیمی اسناد اور غیر قانونی چھٹیاں کرنے والے فضائی میزبانوں کو نوکری سے فارغ کیا تھا ، پہلے مرحلے میں شعبہ فلائٹ سروسز سے تین ایئر ہوسٹسز اور دو اسٹیورڈز کو فراغت کے پروانے جاری کئے گئے تھے۔

ایئر ہوسٹس صدف نواز، ارم قادر،شہاب تنویر پر ایئر لائن قوانین کے برخلاف لمبی رخصت کی وجہ سے ملازمتوں سے برطرف کیا گیا جبکہ ایئر ہوسٹس تھریسا کارڈوزا پر بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروانے پر نوکری سے فارغ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل اپریل میں پیرس میں پی آئی اے کی فضائی میزبان شازیہ سعید کا پراسرار فرار ہونے کے معاملہ پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے جنرل ڈکلیئریشن پر پیرس آنے والے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر سختی کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں