پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

پی آئی اے کے تمام طیاروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی، ڈی جی سی اے اے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی جی سی اے اے نادرشفیع ڈار نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کے تمام طیاروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کا کہنا تھا کہ یورپ میں پروازوں پر پابندی نومبر میں اٹھائے جانےکی قوی امید ہے، قومی ایئرلائن کے تمام طیاروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی، بین الاقوامی ہوابازی تنظیم کی آڈٹ رپورٹ آگئی ہے۔

نادر شفیع نے کہا کہ پاکستان میں کمرشل پروازوں کی آمد آئندہ چند دنوں میں بڑھےگی، ایئر سیفٹی اقدامات بھی خطے میں پاکستان کے بہترہیں۔

- Advertisement -

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادرشفیع ڈار نے بتایا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی کارکردگی بھارتی ایوی ایشن سے بہتر ہے۔

دریں اثنا سی اے اے نے پی این آر کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی مسافر کی بورڈنگ سے نہیں روکا جائے گا۔

بورڈنگ کے سلسلے میں ایئر لائنوں سے متعلق مسافروں کی نئی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا ہے، اور تمام ایئر لائنوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق ٹکٹ بکنگ اور سفر کے وقت پی این آر مختلف ہونے پر مسافروں کو بورڈنگ نہ دیے جانے کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس پر اب اتھارٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافروں کو ٹکٹ میں پی این آر کے معاملے بورڈنگ سے نہ روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں