جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ کی پی آئی اے خریدنے کے لیے بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے پی آئی اے خریدنے کے لیے بڑی پیشکش کردی ساتھ ہی مرحلہ وار 30 تنخواہوں میں سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ کی سوا کھرب سے زائد کی پیشکش کردی۔

النہانگ گروپ نے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی، وزیر دفاع سمیت دیگرحکام کو ای میل ارسال کردی ہے۔

- Advertisement -

النہانگ گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب واجبات کی ادائیگی کرنے ، ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے،مرحلہ وار30تنخواہوں میں سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی۔

قومی ایئرلائن کیلئے بہترین بزنس پلان سمیت فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

پیشکش میں پی آئی اے کو دیگر ایئرلائنز کیلئے انجینئرنگ اور مینٹی ننس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے نجکاری: حکومت کو صرف 10 ارب کی بولی موصول

یاد رہے گزشتہ ماہ 31 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کو نناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلیے وفاقی حکومت کو ایک بڈر کی طرف سے 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی جبکہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلیے کم از کم قیمت 85 ارب روپے مقرر کی تھی۔

حکومت نے بلیو ورلڈ کنسورشیم کو مزید 30 منٹ کی مہلت بھی دی لیکن کمپنی نے بولی کیلیے 10 ارب روپے سے زیادہ کا ریٹ نہیں دیا، ی جس کے بعد نجکاری کا عمل روک دیا گیا تھا۔

Pakistan International Airlines (PIA) – News and Updates – ARY News

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں