اشتہار

اچانک ہوائی جہاز کے ٹکٹ آخر اتنے مہنگے کیوں ہوگئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے اور دیگر نجی ایئر لائنز نے اندورن ملک سفر کرنے والے مسافروں پر بجلی گرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور دیگر نجی ملکی ایئرلائنز نے اندورن ملک کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ 36000 ہزار جبکہ دو طرفہ کرایہ71 ہزار تک پہنچ چکا ہے۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق کرسمس اور موسم سرما کی تعطیلات اور نئے سال کی آمد کی وجہ سے ٹکٹیں مہنگی کی گئیں، کرسمس اور موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کرایوں میں نمایاں کمی آنےکاامکان ہے۔

ادھر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ملک کے پرفضا مقامات پر جانے والوں کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا تفریحی مقامات پر جانے والوں کو بڑی رعایت دینے کا فیصلہ

اس حوالے سے وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت پی آئی اے کا اجلاس ہوا جس میں سی ای او، چیف کمرشل آفیسر، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، چیف فنانشل آفیسر نے شرکت کی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں کراچی اور لاہور سے اسکردو کی پروازیں دوبارہ شیڈول کا حصہ بنائی جائیں اس کے علاوہ انہوں نے چھوٹے کمرشل جیٹ جہازوں کے آپریٹرز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں