کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے 10 جون تک جاری رہے گا، 34 ہزار عازمین کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
19 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 15 ہزار پرائیویٹ عازمین پی آئی اے سے سفر کریں گے۔
ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ اسلام آباد، کراچی سمیت 8 شہروں سے جدہ مدینہ کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق رواں سال روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا، عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروائیں گے۔
علاوہ ازیں پی ائی اے نے حجاج کی آگاہی کیلئے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں نسک ایپلیکیشن سمیت دیگر ضروری ہدایات کا تفصیلی ذکر ہے۔
حجاج کرام ٹکٹ بنواتے وقت اپنے پوبائیل نمبرز کا ضروری اندراج کروائیں تاکہ ان کو ان کی پرواز سے متعلق بروقت معلومات میسر رہے ترجمان پی ائی اے
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام حجاج کرام سے استدعا ہے کہ وہ حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کریں۔