اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا لاہور سے پیرس براہ راست فلائٹ آپریشن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے پیرس تک براہ راست فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا ہے آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔

پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے پیرس تک براہ راست فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا ہے پہلی پرواز اگلے ماہ 18 جون کو لاہور سے پیرس کے لیے اڑان بھرے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے پیرس کے لیے ہفتہ وار پرواز چلائی جائے گی۔ اس سے مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد سے ہفتہ وار دو پروازیں پہلے ہی آپریٹ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ چند ماہ کے دوران 8 انٹرنیشنل روٹس بحال کیے تھے۔ جب کہ ساڑھے چار سال بعد رواں برس اسلام آباد ایئرپورٹس سے پیرس کے لیے پروازیں بحال کی گئی تھیں۔

پاکستان میں متعین فرانسیسی سفیر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پیرس کے لیے پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا تھا اور فرانسیسی سفارتکاروں نے وطن واپسی کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پرواز کا انتخاب کیا تھا۔

’فرانسیسی سفارتکاروں نے پیرس جانے کیلیے پی آئی اے کا انتخاب کیا‘

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں