کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے بحرین کے لئے پروازوں کا اعلان کر دیا ، بحرین کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے لاہور سے بحرین کے لئے پروازوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا
5 مئی سے لاہور سے براہ راست بحرین آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اےبحرین کےلئےہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کرے گی، جس کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے فروری مین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیاء ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
پی آئی اے پہلے مرحلے میں افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ وار 5پروازیں اور دوسرے مرحلے میں افغانستان کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کیا تھا جبکہ ازبکستان کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کریں گے۔