منگل, جون 10, 2025
اشتہار

پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیا۔ جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ11ہزار535کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی 25جولائی سے عید الاضحیٰ تک رہے گی۔

قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔

دوسری جانب کرونا وائرس اور برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کے لیے آپریشن کی بندش سے قومی ایئر لائن کو رواں سال 100 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

پی آئی اے کو امریکا میں آپریشن کی بندش کی وجہ سے 5 پروازوں پر 28 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں