جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا ایک اور شہر کیلیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان کے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ‏آئی اے کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ ‏

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان ‏کر دیا۔ پہلی پرواز 16مئی کوکراچی سےاسکردوکیلئےپی کے455 روانہ ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کراچی سے اسکردو کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے کے مطابق کوروناکےباعث چترال کیلئےمعطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں جب کہ ‏‏لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جنوبی پنجاب رحیم یارخان کیلئے پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع ‏کر ‏دی ہیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ رحیم ‏‏یارخان کے لئے یکطرفہ کرایہ8800روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن پی آئی اے نے رمضان المبارک میں دفاتروں کا نیا ٹائم شیڈول جاری کر ‏دیا
انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ہفتہ میں پانچ روز کھلے رہنے والے دفاتروں میں ‏‏پیر تا جمعہ صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک کی ٹائمنگ مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوپہر میں ایک بجے آدھے گھنٹہ نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ کے روز ‏‏دفاتروں میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کے لئے نماز جمعہ دوپہر ایک تا دو بجے تک وقفہ ‏‏ہوگا۔ ‏

نیا اوقاتِ کار پی آئی اے ہیڈ آفس ، ٹریننگ سینٹر اور تما سیلز اور بکنگ آفس پر لاگو ہو گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں