کراچی : قومی ایئرلائن کی جانب سے نجف کےلیے چار خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے عراق کے انتہائی اہمیت کے حامل شہر نجف اشرف کےلیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ خصوصی پرازیں 15 سے 17 اکتوبر تک آپریٹ کی جائیں گی، جس میں سے دو پروازیں پاکستان کے معاشی حب کراچی جبکہ دو صوبائی دارالحکومت لاہور سے چلائی جائے گئیں۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نجف کی پروازوں پر طالب علم اور اقامہ کے حامل مسافروں کےلیے خصوصی ریاعت دی جائے گی۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے انتطامیہ کی جانب سے لاہور سے یکطرفہ کرایہ 49 ہزار روپے مقرر جبکہ کراچی سے نجف کے لیے 39 ہزار روپے مقرر کر دئیے گئے۔
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو 30 کیلو گرام سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔