تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی آئی اے میں ہر قسم کے تبادلوں اور تقرریوں پرغیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد

کراچی : قومی ائیرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ادارے میں ہر قسم کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی، اب تمام تعیناتیاں چیف ایچ آر افیسر کی منظوری سے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں ہر قسم کی تبادلوں اور تقرریوں پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی، ملازمین کے تبادلے و تقرریاں سی ای او اور چیف ایچ آر افیسر کی منظوری سے مشروط کردی گئیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کو نظرانداز کیا جارہا تھا، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 25 مئی کو جاری احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوپارہا تھا، تبادلوں و تقرریوں پر پابندی سے متعلق چیف ایچ آر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں