منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بکنگ پر بے پناہ رش : پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید پروازوں کی اجازت طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی آئی اے نے بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی ، ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید پروازوں کیلئے تیاری کرلی ہے اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے دستیاب ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نےسعودی عرب انتظامیہ سےمزید28پروازوں کی اجازت طلب کرلی ، رش کے باعث سعودی عرب انتظامیہ سےمزیدپروازوں کی اجازت طلب کی گئی۔

سعودی عرب کیلئے بکنگ کے معاملے پر 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا تھا جبکہ پی آئی اے کوویڈ کے باعث ہفتہ وار 23 پروازوں تک محدود ہوکر رہ گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں اجازت نامہ متوقع ہے، جس کے بعد فلائیٹ آپریشن کو وسعت دی جائے گی، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ترجمان کے مطابق مزید پروازوں کیلئے تیاری کرلی ہے اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے دستیاب ہو جائیں گی۔

یاد رہے سعودی حکومت کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں کے لیے بکنگ شروع کی، سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی مسافر، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ پر سفر کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کو 48گھنٹے میں کروناٹیسٹ رپورٹ لانا ہوگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں