اسلام آباد : حویلیاں طیارہ حادثے کے بعد گراؤنڈ کئے گئے اے ٹی آر طیاروں کی جانچ پڑتال میں چار طیارے خراب ہونے کاانکشاف ہوا ہے، پی آئی حکام کے مطابق نو میں سے پانچ جہازوں کو قابل پرواز قراردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اےحکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے اہم رازکا پردہ فاش کردیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ممبرز پی آئی اے حکام کے انکشاف پر چونک اٹھے۔
پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ حویلیاں سانحے کے بعد جب طیاروں کو گراؤنڈ کرکے ان کی جانچ پڑتال کی گئی تو نو میں سے چار طیارے قابل پرواز نہیں تھے، جبکہ انسپکشن کے بعد پانچ طیارےآپریشنل ہیں۔
مزید پڑھیں: شیک ڈاؤن ٹیسٹ‘پی آئی اے کےاے ٹی آر طیارےگراؤنڈ
سینیٹرشاہی سید نےسوال کیا کہ کیا انسپکشن میں چاروں طیارے خراب نکلے تو پی آئی اے حکام جواب ہی گول کرگئے، چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے پوچھا کہ بکرے کاٹنے والا کون تھا؟ صدقہ دینا اچھا کام ہے آپ نے بکرے ہی کاٹنے ہیں تو وہ آدھے گھنٹےکا کام ہے۔
مزید پڑھیں: اے ٹی آر طیارے کی اڑان سے قبل کالے بکرے کا صدقہ
ایم کیوایم کے طاہر مشہدی نے کہا کہ پی آئی اے تو پہلے ہی دعاؤں پرچل رہی ہے اب اسے صدقے دینے کی نوبت آگئی۔ ایک طیارہ گراتو آپ کو انسپکشن کا خیال آیا۔ اتنے عرصےسے کیا کررہے تھے؟