تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین الاقوامی ائیرلائن بن گئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے پرواز چلانے والی پہلی بین ‏الاقوامی ایئرلائن بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اےکی پہلی پرواز پشاور سے 168مسافر لےکر دوپہر کو فجیرہ پہنچی تو ایئرپورٹ پر ‏روایتی استقبال کرتے ہوئے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔

فجیرہ کےشاہی خاندان اور اعلیٰ حکام نےسی ای او پی آئی اے کا خیرمقدم کیا اور یادگار تصاویر بنوائیں۔ پی آئی ‏اےکی پروازیں فجیرہ کےامیر کی درخواست پرشروع کی گئیں ‏

پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین الاقوامی ائیرلائن بن گئی ہے۔

Image

دوسری جانب پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پی آئی اے نے زائرین کے لیے خصوصی پرواز آپریٹ کی۔ ‏ملکی اور غیر ملکی ہندو زائرین نے کراچی سے کرک براستہ پشاور سفر کیا۔

Image

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کی درخواست پر خصوصی پرواز آپریٹ کی گئی۔ شہر قائد سے ہندو ‏زائرین نے کرک میں سمادھی(مندر) کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ ‏

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں