اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی، اختتام 14 ستمبر کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 78 ہزار عازمین حج کو 300 پروازوں سے حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حج سے قبل اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز دو دن بعد کر رہا ہے، تین سو پروازوں پر مشتمل آپریشن کے ذریعے اٹھتر ہزار عازمین حج کو لے جایا جائے گا۔

اس سلسلے میں 5 جولائی کو 4 پروازیں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور سے روانہ ہوں گی۔

ان چاروں پروازوں سے ایک ہزار 300 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے، پی آئی اے کی 300 حج، شیڈول پروازیں جدہ، مدینہ کے لیے ہوں گی۔

تازہ ترین خبریں پڑھیں:  وزیراعظم کا وژن روڈ ٹو مکہ منصوبہ تاریخی حیثیت اختیار کرگیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 5 اگست کو مکمل ہو جائے گا، بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا، جب کہ اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح بھی پانچ جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں گے۔

روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین حج کی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر ہوگی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین کی امیگریشن کے لیے کاؤنٹر پر سسٹم بھی نصب کر دیے گئے ہیں، 21 ہزار سے زاید عازمین کی امیگریشن خصوصی کاؤنٹر پر کی جائےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں