بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ٹوٹی سیٹوں پر سفر کرنے پر مجبور، پریشان کن ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ’باکمال لوگ لاجواب سروس‘ کا نعرہ لگانے والی قومی ایئرلائن میں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ٹوٹی ہوئی سیٹوں پر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے انجینئزز کی عدم توجہی کے باعث ایئربس 320 اور 777 ساختہ طیارے کی سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں، اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ٹوٹی ہوئی سیٹوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

پی آئی اے انجینئرنگ کے عملے کی ’کارکردگی‘ کی وجہ سے جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، مسافر شکایت کر رہے ہیں کہ جہاز کی سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ان کی مرمت نہیں کی جا رہی۔

- Advertisement -

مسافروں کی جانب سے جہاز کے اندر شور شرابا بھی کیا گیا، جس پر جہاز کے عملے کے ساتھ مسافروں کی تلخ کلامی ہوئی، مسافر جہاز کی ٹوٹی سیٹیں اور پھٹی پوشش دیکھ کر پریشان ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کمر درد کے مریضوں کو دوران سفر خاص طور سے تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے، طیاروں کی صورت حال کے باعث 6 گھنٹے کی فلائٹ نے مسافروں کو ذہنی اضطراب کا شکار کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں