ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا افغان فضائی آپریشن معطل کرنے پر طالبان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی جانب سے افغان فضائی آپریشن کی معطلی کے بعد افغانستان کے اعلیٰ حکام نے فلائٹس بحال کرنے کی استدعا کردی۔

ذرایع کے مطابق افغانستان کے اعلیٰ حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا اور درخواست کی ہے کہ فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کی جائے۔

افغان حکام نے اعتراف کیا کہ پی آئی اے نے مشکل حالات میں افغانستان کا فضائی آپریشن جاری رکھا۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن نے 50فیصد کم مسافروں کے ساتھ فلائٹ آپریشن چلانے اور کرائے میں کمی کے مطالبے کے بعد افغانستان کا فضائی آپریشن معطل کر رکھا ہے۔

قومی ایئرلائن نے کس ملک کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا؟

گزشتہ روز ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہماری واحد ایئرلائن رہی جس نے افغانستان میں مشکل حالات کے باوجود آپریشن جاری رکھا تاہم اب آئندہ احکامات تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں