ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

قومی ایئر لائن کے سینئر افسر کی سی ای او کے طور پر تعیناتی پر اہم حکومتی شخصیت برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے سینئر افسر کی قائم مقام سی ای او کے طور پر تعیناتی پر اہم حکومتی شخصیت نے سخت برہمی کا اظہار کیا، اور کہا کہ بیوروکریسی سے تعیناتی ہونی چاہیے تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کل وقتی سی ای او کی تعیناتی کا معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹر کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جو آج دوپہر 1 بجے کراچی میں ہوگا، جس کے لیے سیکریٹری ایوی ایشن حکومت کا پیغام لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سینئر افسر خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او تعینات کیا تھا، اپنے ہی افسر کی تعیناتی پر ایک اہم حکومتی شخصیت برہم ہو گئی۔

- Advertisement -

حکومتی شخصیت نے کہا کہ پی آئی اے کے سی ای او کے لیے بیورکسی میں سے کسی شخصیت کا انتخاب کرنا چاہیے تھا، جو نجکاری مفادات کی نگہبانی کرے، حکومتی شخصیت کا مطالبہ تھا کہ سابقہ سی ای او کو ایکسٹنشن دے دی جاتی۔

پابندی اٹھنے کے بعد پی آئی اے کا یورپ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا نیا خدشہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اب اشتہار کے ذریعے سے نئے سی ای او کے انتخاب کی منظوری لی جائے گی، دیے جانے والے اشتہار میں سی ای او کی سلیکشن کے قواعد و ضوابط کو وضع کیا جائے گا۔

دوسری طرف ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بورڈ کا اجلاس ایک روٹین معاملہ ہے، جس میں پی آئی اے کے امور اور مستقبل سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی منظوری دی جائے گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں