کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یورپی یونین ا یئر سیفٹی ایجنسی سے یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے معاملے پر پی آئی اے نے یورپی یونین ا یئر سیفٹی ایجنسی ایاسا سے رابطہ کیا اور کہا اکاؤ نےسی اے اے پر سگنیفیکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردیا، یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کی جائے۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤ کی رپورٹ کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے پر نظر ثانی کرے تاکہ پی آئی اے بر طانیہ اور یورپ کے لئے فلائٹ آپریشن دو بارہ سے شروع کر سکے۔
یاد رہے دو روز قبل عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤنے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا تھا، جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے امکان روشن ہوگئے تھے۔
خیال رہے اکاؤ نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران72.77 فیصد رینکنگ دی تھی اور سی اے اے کے آڈٹ کے دوران اکاؤنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں سی اے اے کا مکمل طور پر آڈٹ کیا تھا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی تھی۔