اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

بحرین میں کنٹری منیجر کی گرفتاری پر پی آئی اے کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کی گرفتاری کو بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار دے دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بحرینی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا دفتر موجود نہیں اور مسافروں کا پیچھے رہ جانے والا سامان شہر میں مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا تھا جہاں سے مسافروں سے رابطہ کر کے سامان پہنچا دیا جاتا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بحرینی سیکورٹی حکام نے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کارروائی کا آغاز کیا تاہم مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل نہیں، مذکورہ افسر کی قانونی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی خدمات حاصل کی ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے اور پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کے لئے مامور کیا ہے۔

کنٹری منیجر اویس حنیف پر مسافروں کا رہ جانے والا سامان ایئرپورٹ سے لے کر دفتر لےجانےکا الزام ہے۔

بحرین ائیرپورٹ قوانین کے مطابق کسی مسافر کا سامان لےجانا قانون کے مطابق جرم ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں