اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

فضائی میزبانوں کی غیرحاضری پر کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کی انتظامیہ نے غیرحاضری پر 100 سے زائد فضائی میزبانوں کے‌ خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور فہرست جاری کردی ، فضائی میزبانوں نےبغیراطلاع چھٹیاں کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی غیر حاضری کے معاملے پر انتظامیہ نے 100 سے زائد فضائی میزبانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، شعبہ فلائٹ سروسز کی جانب سے فضائی میزبانوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔

منیجرآپریشن اینڈشیڈولنگ نے شوکازجاری کرنےکی سفارش کی ہے جبکہ غیر حاضرفضائی میزبانوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں کراچی اسٹیشن سے 54، لاہور سے 65 ، اسلام آباد سے 62 اور پشاور سے15 فضائی میزبان شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں نےبغیراطلاع چھٹیاں کی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، فضائی میزبانوں کو شوکاز کیساتھ عالمی فلائٹس سے آف لوڈ بھی کردیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق 150 سے زائد فضائی میزبان جن کا وزن زیادہ ہے، پہلےہی آف لوڈ ہیں۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے انتظامیہ کی فضائی میزبانوں کوچھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت

یاد رہے جنوری میں پی آئی اے انتظامیہ فضائی میزبانوں کو ہر ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، احکامات کے مطابق ڈیڈ لائین کے بعد کسی چھٹی کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا

اس سے قبل انتظامیہ نے ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا اور فضائی میزبانوں سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں