تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی آئی اے کا خصوصی پروازیں چلانےکا فیصلہ

اسلام آباد:‌پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر4 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پروازیں شیڈول کردیں۔ پی آئی اےکی3پروازیں برطانیہ اورکینیڈاجائیں گی،پی کے781ستائیس مارچ کو لاہور سےٹورنٹو روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی کے709اٹھائیس مارچ کو اسلام آباد سےمانچسٹر روانہ ہوگی، پی کے757 اٹھائیس مارچ کو اسلام آبادسےلندن روانہ ہوگی جب کہ پی کے9791اٹھائیس مارچ کواسلام آبادسےبرمنگھم روانہ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چاروں پروازیں مسافروں کو چھوڑ کرخالی واپس آئیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ان پروازوں پر بکنگ شروع ہوگئی ہے اور پہلے آئیے کی بنیاد پر فروخت جاری ہے، ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کریں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں