تازہ ترین

پی آئی اے کی اندرون اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر رل گئے

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے، جس کے باعث پی آئی اے کی ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل سے کامیاب مذاکرات کے باوجود پی آئی اے کو تاحال بروقت ایندھن فراہمی ممکن نہیں ہوسکی، جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے۔

پی آئی اے کی ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، ،پی آئی اے کی کراچی سے تربت جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 501 تاحال روانہ نہ ہوسکی۔

ایندھن فراہمی میں تاخیر سے تربت کی پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے شیڈول کردی گئی ہے۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے دبئی کی پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی پروازوں کو بھی وقت پر ایندھن فراہمی نہ ہونے سے کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

پی آئی اے کی لاہور سے جدہ کی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 849 بھی تاخیر سے 12 بجے شیڈول کردی گئی ،ذرائع پی آئی اے نے بتایا کہ کوئٹہ، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر بھی قومی ایرلائن کی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

خیال رہے پی آئی اے کو پاکستان اسٹیٹ آئل کو فوری طور پر پینسٹھ کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، لیکن حکومت کی طرف سے اسے کوئی مالی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں