تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی آئی اے میں ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع

کراچی: قومی ایئر لائن میں مالی بحران کے سبب ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جدہ میں فرائض انجام دینے والے دو افسران کو جبری ریٹائرمنٹ دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بد انتظامی اور بد عنوانی کے باعث مالی بحران کے شکار اہم قومی ادارے پی آئی اے کی انتظامیہ نے ملازمین پر جبری ریٹائرمنٹ کی تلوار چلا دی ہے اور دو افسران کو بغیر پیشگی اطلاع دیے ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے جس سے دیگر ملازمین میں بے چینی اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے.

اس حوالے سے قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے جدہ میں کوآرڈنیٹر آفیسر شاہ محمد جمالی اور سیل پروموشن افسرحمید کلہوڑو کو ملازمت سے سبکدوش کرنے کا لیٹر دے دیا گیا ہے جب کہ اسائمنٹ افسران سمیت 30 سے زائد دیگر افسران کو بھی فارغ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس کے لیے افسران کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے.

واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی ایسے سینئر ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کی ہدایت کی تھی جو کسی بھی اسائنمنٹ پر نہیں ہیں لیکن گھر بیٹھ کر بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رہے ہیں جس پرعمل کرتے ہوئے پی آئی اے نے اضافی ملازمین کی مرحلہ وار جبری ریٹائرمنٹ کے لیے فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہے.


 یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا خسارہ آمدن کے نصف سے تجاوز کرگیا


دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے پاکستانی ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جن دو افسران کو فارغ کیا گیا ہے وہ جدہ کے مقامی دفتر میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اب وہاں اسائٹمنٹ نہ ہونے کے سبب ملازمین کو برخاست کردیا گیا ہے چنانچہ اس عمل سے پاکستان میں مقیم ملازمین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں