کراچی : پی آئی اےکی لاہورسے کولمبو جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے بچ گئی جبکہ جدہ سے فیصل آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز دس گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے ساتھ مسافروں کا سامان جدہ ہی بھول آئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے با ل بال بچ گئی، پروازپی کے ایٹ نائن ایٹ کے ہائیڈرولک پائپ پھٹ گئے، پرواز میں ایک سو اسی مسافر سوار تھے، طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتارا گیا۔
کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز دوبارہ روانہ کردی گئی۔
دوسری جانب جدہ سے فیصل آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز دس گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کا سامان جدہ چھوڑ آئی، پی کے سیون سکس فور گزشتہ رات مقررہ وقت سات بجے کی بجائے آج صبح سوا پانچ بجے فیصل آباد پہنچی۔
فیصل آباد پہنچنے پر مسافروں کو بتایا گیا کہ پرواز سامان جدہ ہی چھوڑ آئی ہے، جس پر مسافروں نے ائیرپورٹ پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے کا ایک اور طیارہ حادثے سے بچ گیا
یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے طیارہ بحفاظت لینڈ کرالیا تمام مسافر محفوظ رہے اور جہاز کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔