پشاور: پی آئی اے کی پرواز پی کے 353 میں آگ لگنے کے بعد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شاہد خان آفریدی سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت جہاز سے باہر نکال لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 353 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد پرواز کو ہنگامی بنیادوں پر پشاور ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق الیکٹرک شٹ ڈاؤن کے باعث طیارے کے عقبی حصے میں آگ لگی تاہم تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
پڑھیں: ’’ آرمی چیف نے شاہد آفریدی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا ‘‘
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 353 میں پشاور سے واپس کراچی آرہے تھے۔ آرمی چیف کے اس اقدام پر آفریدی نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ میرے اور پوری قوم کے ہیرو ہیں‘‘۔